جمعہ, 25 اپریل , 2025

دولت نگر میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولت نگر: گاؤں ڈوگہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کی رہائشی خاتون کوثر بی بی کو مبینہ طور پر اس کے شوہر کے سامنے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون، جو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دولت نگر میں رہائش پذیر ہے اور گھروں میں کام کرتی ہے، کو مسلح ملزمان حسن پرویز، دانیال بٹ، اور ابرار نعیم نے مبینہ طور پر رات کے وقت گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔ متاثرہ کے شوہر کو بھی زبردستی ساتھ لے جایا گیا اور ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد حسن پرویز اور دانیال بٹ نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی، جبکہ ملزم ابرار نعیم نے بھی زیادتی کی کوشش کی۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ دولت نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ خاندان نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter