جمعہ, 25 اپریل , 2025

دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری، حدیقہ کیانی بھی شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی جانب سے دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری کردی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستان کی معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔ حدیقہ کیانی نے 90 کی دہائی میں اپنے پاپ میوزک سے شہرت حاصل کی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیرسگالی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

latest urdu news

حدیقہ کیانی نے 2022 کے سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے "وسیلہ راہ” منصوبہ شروع کیا، جس کے تحت بلوچستان میں 200 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کی گئی۔ یہ کارنامہ ان کی سماجی خدمات اور انسانی ہمدردی کے جذبات کا ثبوت ہے، جس نے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر قابل تقلید شخصیت بنایا۔

دوسری جانب ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واشنگٹن، ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter