جمعہ, 25 اپریل , 2025

دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، رانا تنویر حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، سابق وزیراعظم عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکا نہیں دے سکتے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا پی ٹی آئی کی عادت ہے، عمران خان سیاسی نہیں سنگین مجرم ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ 2017 میں میاں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اور انصاف نہیں ہوگا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اور کیا راستہ رہ جاتا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter