ہفتہ, 26 اپریل , 2025

دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87520 کیوسک جبکہ اخراج 69729 کیوسک ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں چک سادہ، کوٹ غلام، قائم فلڈ ریلیف کیمپس اور بھمبر نالہ کا دورہ کیا۔

latest urdu news

صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ ہیڈ خانکی پر پانی کی آمد 151562 جبکہ اخراج 143448 کیوسک ہے۔

ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 166323 جبکہ اخراج 148323 ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دریاوں کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال بارے دریا کنارے آباد آبادیوں کو فوری اطلاع دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محکمہ ایریگیشن کو ہدائت کی کہ دریاوں، برساتی نالوں، پلوں اور حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تمام تر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter