ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں چک سادہ، کوٹ غلام، قائم فلڈ ریلیف کیمپس اور بھمبر نالہ کا دورہ کیا۔
دریائے چناب اور بھمبر نالہ میں پانی کی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کے بارے جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بھمبر نالہ سے کل رات تاریخ میں تیسرا بڑا ریلہ گزا ہے تاہم حفاظتی اقدامات کی بدولت کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، دریا کنارے آباد علاقہ مکین احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تمام ادارے الرٹ ہیں اور فیلڈ میں موجود ہیں، تمام تر معاملات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو 1122 سے رجوع کریں۔
ہنگامی صورتحال میں علاقہ مکینوں کی جان بچانا اولین ترجیح ہوگی، سب سے پہلے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا، دریا کنارے آبادیوں کے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال بارے دریا کنارے آباد آبادیوں کو فوری اطلاع دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محکمہ ایریگیشن کو ہدائت کی کہ دریاوں، برساتی نالوں، پلوں اور حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تمام تر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔