جمعہ, 25 اپریل , 2025

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، تھرپارکر، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے، جن میں ضلعی قیادت اور ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

latest urdu news

دوسری طرف قوم پرست تنظیموں کی جانب سے بھی اس منصوبے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ عوامی تحریک نے نوشہرو فیروز میں مظاہرہ کیا، جہاں مظاہرین نے اس منصوبے کو سندھ کو بنجر بنانے کی سازش قرار دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلبہ کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو باضابطہ خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں سے متعلق ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter