جمعہ, 25 اپریل , 2025

درفشاں کی گلابی جوڑے میں دلکش ادائیں ، مداح گرویدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ درفشاں سلیم کی سلک کے ہلکے گلابی جوڑے میں دلکش اداؤں کے مداح دیوانے ہوگئے۔

درِفشاں سلیم کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے ، اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے ۔

latest urdu news

حال ہی میں اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چندتصاویر شیئر کیں، جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گر ا گئیں۔

شیئرکردہ تصاویر میں درفشاں سلیم ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کے روایتی مشرقی لباس میں ملبوس ہیں جس پر انتہائی نفیس کڑھائی اور آرائشی کام کیا گیا ہے، جو اداکارہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے ۔

خوبرو اداکارہ نے اپنے مشرقی انداز کو چوڑیوں اور ایک سادہ مگر دلکش انگوٹھی کے ساتھ مکمل کیا ہے جو ان کی وضع داری اور روایتی حسن کو مزید اجاگر کرتی ہیں۔

شیئرکردہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ، مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter