جمعہ, 25 اپریل , 2025

دانیہ شاہ کی ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ ویڈیو وائرل، صارفین کا ملا جلا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازع ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔

یہ ویڈیوز دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے ایک روز قبل فیس بک پر شیئر کیں، جن میں دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کے ساتھ گاڑی میں سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

وائرل ہونے والی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جب کہ کئی افراد نے نامناسب تبصرے بھی کیے۔

دانیہ شاہ کی شادی اور تنازعات

یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تصدیق کی تھی اور اس کے بعد وہ اکثر ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔

اس سے قبل دانیہ شاہ نے فروری 2022 میں معروف اینکر و سیاستدان عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔ تاہم، محض 3 ماہ بعد مئی 2022 میں انہوں نے تنسیخِ نکاح کی درخواست دائر کر دی تھی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وائرل ویڈیو کے بعد قیاس آرائیاں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیوز کے بعد کئی افراد یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا دانیہ شاہ جلد ماں بننے والی ہیں؟ تاہم، اس حوالے سے دانیہ شاہ یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter