جمعہ, 25 اپریل , 2025

دانیہ شاہ کا شادی کے فیصلے پر انکشاف، بڑی عمر کے مرد کو کیوں چنا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلے اور خواتین کے لیے اہم مشوروں پر گفتگو کی۔

فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی، لیکن صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخِ نکاح کی درخواست دائر کر دی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد، انہوں نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کر لی۔

latest urdu news

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی سے پہلے ڈیٹنگ جیسے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ ان کے مطابق، خواتین کو ایسے مرد سے شادی کرنی چاہیے جو عمر میں بڑا ہو اور ان کی جذباتی و نفسیاتی ضروریات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکے۔

اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے، دانیہ نے کہا کہ کم عمر مرد ان کی ماضی کی زندگی کو قبول نہیں کر سکتا تھا اور انہیں ذلیل و رسوا کر دیتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے موجودہ شوہر، جو ان سے کافی بڑے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔

دانیہ کے مطابق، ایک اچھا شوہر وہی ہوتا ہے جو اپنی بیوی کا خیال رکھے، اس کی پسند و ناپسند کا احترام کرے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔ ان کے ان خیالات پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جہاں کچھ صارفین ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازعہ شخصیت راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھر لی!

لندن میں ایک تقریب کے دوران، جہاں ہانیہ عامر، پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور دیگر فنکار موجود تھے، ایک دلچسپ گفتگو ہوئی۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر راکھی ساونت پاکستان آئیں گی تو وہ انہیں ائیرپورٹ پر لینے ضرور جائیں گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter