جمعہ, 25 اپریل , 2025

داتا دربار سے نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، داتا دربار سے نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی تھی، ڈاکٹر ثناء گائناکالوجسٹ تھی اور اس نے ایم آر سی ڈی جی کا امتحان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناء نے خود کشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

دوسری جانب ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سخی رحمٰن کو قطر سے حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter