جمعہ, 25 اپریل , 2025

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں، اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں، مگر دشمن کو ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter