جمعہ, 25 اپریل , 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما لئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما لئے گئے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے 2 مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔

latest urdu news

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق رواں سال ٹرافی ہنٹنگ کیلئے زیادہ بولی لگائی گئی، کوہستان میں مارخور کے شکار کیلئے پرمٹ 5 کروڑ 37 لاکھ روپے اور چترال گہریت میں 5 کروڑ 28 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ایس سی او اچھے طریقے سے آگے چلے گی، کسی کے احتجاج کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شرپسند عناصر کو رکاوٹ ڈالنے کا موقع نہیں دیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے متعلق گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سربراہان مملکت آئیں گے، ہم غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کیا اور استقبال کے انتظامات دیکھے گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ملکوں کے سربراہان آ رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter