ہفتہ, 26 اپریل , 2025

خیبرپختونخوا گندم اسکینڈل: محکمہ خوراک کے 2 افسران کی ضمانت نامنظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے2 افسران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت پشاور میں محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

latest urdu news

پراسیکیوشن کے مطابق، ملزمان اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات تھے اور دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے وہاں سے 30 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے تحت دونوں درخواست گزاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت نامنظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی کی جانب سے نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

یہ واقعہ 18 مارچ کو کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی پرواز میں پیش آیا، جہاں سابق کمشنر افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، اطلاعات کے مطابق، دونوں نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر چیک ان کے دوران بھی عملے کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter