جمعہ, 25 اپریل , 2025

خیبرپختونخوا میں 1 سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 1 سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

latest urdu news

پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کرانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں 1 سال کے دوران 25 مختلف شعبوں کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 1 سال میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625 منصوبے شروع کئے، مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 کے وزیراعلیٰ میں یہی فرق ہوتا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter