خیبرپختونخوا حکومت بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، پرویز خٹک مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مسلسل اسلام آباد پر چڑھائی کی حکمتِ عملی بنا رہی ہے، اور میرا ماننا ہے کہ وہاں مشیر داخلہ کے طور پر پرویز خٹک مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کی ایک بااثر اور فعال شخصیت ہیں۔

latest urdu news

کے پی حکومت بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، اور سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعد وہ دوبارہ کوئی نیا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ میرے خیال میں پرویز خٹک اس معاملے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے بجائے وہ اپنی پوری توانائی اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاریوں پر لگا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کی تعیناتی کے مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور اس فیصلے کے پیچھے وہ حکمت بھی ہوسکتی ہے جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مشیر وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ یہ بات کرتے آئے ہیں کہ یہ اتحادی حکومت ہے، اور کبھی اسے ن لیگ کی حکومت ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی بھی ہر مشاورت میں شریک ہوتی ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف نے سو دن بعد کابینہ میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ سے متعلق جو قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، وہ بے بنیاد تھیں۔ امریکی صدر کے بیانات غیر متوقع ہوتے ہیں، اور وہ کسی بھی وقت مختلف مؤقف اختیار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اعتماد معیشت کی بہتری کی وجہ سے حاصل ہے، اور اڈیالہ جیل میں قید شخصیت سے معاملات طے کرنا آسان نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیرِاعظم نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کو مشیر برائے داخلہ مقرر کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter