لاہور، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابقہ وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایکس پر پابندی کو 1 سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 1 سال کے دوران ایکس پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ ملک میں ایکس پر پابندی کو 1 سال ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ایکس کے صارفین کی تعداد کم و بیش 45 لاکھ ہے، جسے گزشتہ برس الیکشن کے کچھ روز بعد ملک میں بلاک کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی تحریک انصاف چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔
یہ بات فیصل واوڈا نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی، اس سے قبل کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔