121
پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم، خلیل الرحمان قمر پر ایک بار پھر پھٹ پڑیں۔
خلیل الرحمان قمر کے بیان پر اداکارہ ریشم نے ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز اتنی محنت کرتے ہیں ان جیسا اداکار پورے پاکستان میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ نعمان اعجاز کیلئے ایسے الفاظ کہیں؟ خلیل الرحمان نے ماہرہ خان کیلئے کیا کچھ نہیں کہا، انہوں نے کس اداکار کیلئے نہیں کہا؟
ریشم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان کی کئی ویڈیوز دیکھیں، ایک اچھے رائٹر کو یہ زیب نہیں دیتا لیکن خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور اتنی حقارت ہے کہ وہ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ نے جو بھی کرنا ہے اپنے گھر میں کریں یوٹیوب پر آکر اپنا مذاق نہ اڑوائیں ایسے لوگ برباد ہوجاتے ہیں، خلیل الرحمان ہر وقت عورت کو ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں۔