جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ سال حج ادا کرنے والے عازمین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر حاجی کو کیٹیگری کے مطابق تقریباً 40 ہزار روپے تک کی رقم واپس کی جائے گی۔

latest urdu news

چودھری سالک نے کہا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں منیٰ میں روم کولر کے بجائے ایئر کنڈیشنڈ اور کپڑوں کے خیموں کے بجائے جپسم کے خیمے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عازمین کو تین وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا، جبکہ "روڈ ٹو مکہ” منصوبہ عازمین کے سفر کو مزید آسان بنائے گا۔

یہ اعلان حاجیوں کے لیے نہ صرف مالی ریلیف کا سبب بنے گا بلکہ حج کے دوران بہتر سہولتوں کے وعدے سے عازمین کا تجربہ مزید خوشگوار ہونے کی امید ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter