جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت کا مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔

ذرائع محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

latest urdu news

محکمہ ماحولیات پنجاب سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی میں پہنچ گئے ہیں، مقامی طور پر مصنوعی بارش کا پاکستان میں پہلا تجربہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت متعدد شہروں میں اسموگ کے باعث صورت حال بہت خراب ہے اور لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں بھی اسموگ سے آلودگی کا انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا اور صوبائی حکومت نے حدنگاہ کے مسئلے کے پیش نظر موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

News Alert Urdu

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کے لیے مشکلات کی وجہ بننے والی اسموگ کو کنٹرول کرنے والے حکومتی محکموں کو ناکام قرار دے دیا۔

اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ ہر جگہ پر فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ہر جگہ کنسٹرکشن کا کام چل رہا ہے، آپ بسوں کے پیچھے جا رہے ہیں، موٹر سائیکلیں سب سے زیادہ آلودگی پھیلا رہی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter