ہفتہ, 26 اپریل , 2025

حکومت کا سکیورٹی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے سکیورٹی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد، حکومت کی جانب سے ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

latest urdu news

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن پراپیگنڈا میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، کارروائی کیلئے سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبائی سطح پر ٹیموں کو گرفتاری و تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے، مشترکہ ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی۔

ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ سائبر کرائم کے حوالے سے ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی، ٹیمیں سوشل میڈیا اپیس پر اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

ٹیموں میں سائبر سکیورٹی ماہرین بھی شامل ہیں جنہیں تمام وسائل دیئے جائیں گے، مشترکہ ٹیمیں ملک کے کسی بھی علاقے میں چھاپے اور گرفتاریاں کر سکیں گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter