اسلام آباد، حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت کم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔
وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری نہیں دی اور ہدایت دی ہے کہ اس پر مزید غور کیا جائے۔
اویس لغاری نے وضاحت کی کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی، جبکہ ای سی سی نے اس پالیسی کی منظوری دی تھی۔
نئی پالیسی کے تحت حکومت کو سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدنی تھی، تاہم اس پر مزید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، مخالفین مسلسل منی بجٹ کی پیشگوئی کر رہے تھے، مگر مشکل حالات کے باوجود ایسا نہیں ہوا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور معاونین خصوصی کو بھی خصوصی دعوت دی۔