جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت پنجاب کا حاملہ خواتین کے لیے 23 ہزار روپے امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، حکومت پنجاب نے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے 23 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ مالی امداد ”آغوش پروگرام“ کے تحت دی جائے گی، جس کا مقصد حاملہ خواتین اور زچگی کے بعد ماؤں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

پہلے مرحلے میں یہ منصوبہ صوبے کے 13 اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق، یہ امداد حاملہ خواتین کو زچگی سے پہلے باقاعدہ طبی معائنے کے لیے مقررہ وزٹ مکمل کرنے کی شرط پر فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے بروقت ردعمل سے صوبہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی اور سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter