جمعہ, 13 جون , 2025

حکومت سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی کمیٹی کے ذریعے پیش کیے جانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق، یہ چارٹر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور بانی چیئرمین کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مطالبات کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مختصر رکھا گیا ہے اور اس میں صرف دو مطالبات شامل ہیں۔ پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا ہے جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔

کل ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین کی شرکت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ابتدائی مذاکرات 23 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئے تھے، جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو شیڈول کیا گیا ہے، جہاں ان مطالبات پر مزید تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

pakistan news urdu latest

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter