ہفتہ, 26 اپریل , 2025

حکومت آئینی ترمیم کرکے چیف جسٹس بھی اپنی مرضی کا لانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرکے چیف جسٹس بھی اپنی مرضی کا لانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی اس آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں، شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور سیوریج کا بوسیدہ نظام ہے، نچلی سطح تک اختیارات نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔

latest urdu news

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں برسات ہوئی تو سڑکیں خستہ حال ہوگئیں، صوبہ سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے کیا اس کو سسٹم کہا جاتا ہے، سسٹم میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہی کرپشن ہے، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس سسٹم پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس شہر کے وسائل پورے پاکستان میں تقسیم ہوتے ہیں ہم نے یہ ملک بنایا ہی عقیدے کی بنا پر ہے، جو چیز جہاں سے نکلتی ہے سب سے پہلے وہ اس صوبے کو ملنی چاہیے، صوبہ سندھ کے جو وسائل ہیں وہ سب سے پہلے سندھ کو ملنے چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسائل وہاں آتے ہیں جہاں آپ لوگوں کا حق نہیں دیتے ہیں، عدل کا نظام ہی مسائل کو حل کرسکتا ہے، شہر کراچی میں ایک مافیا کے الیکٹرک بھی موجود ہے، اس مافیا کو حکومتی سہولیات بھی میسر ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter