ہفتہ, 26 اپریل , 2025

حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر سالک حسین کی خصوصی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے خصوصی ملاقات کی۔

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور رہنما مسلم لیگ (ق) اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور ملکی سیاست کے امور زیر غور آئے۔

latest urdu news

حمزہ شہباز شریف اور چودھری سالک حسین کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔

دوسری جانب ٹنڈو اللہ یار میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق برباد ہوجاتے ہیں تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔

مولانا نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter