ممبئی، معروف بھارتی اداکارہ شانتی پریا نے اپنے بال منڈوا کر ایک منفرد انداز میں خود کو نئے روپ میں پیش کیا ہے، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھنے والوں کے لیے باعث حیرت بن گئیں۔
شانتی پریا نے 1991 میں اکشے کمار کے ساتھ فلم”سوگندھ” کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دی، اور بعد ازاں تامل اور دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نہ صرف اپنا سر منڈوایا بلکہ مرحوم شوہر کا کوٹ پہن کر ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس کے پیچھے ایک گہرا پیغام تھا، انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے ایک جذباتی اور خود کو دریافت کرنے کا لمحہ تھا۔
شانتی پریا نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ ایک عورت ہونے کے ناطے ہم خود کو کئی حدود میں قید کر لیتے ہیں، لیکن اس تبدیلی کے ذریعے میں نے خود کو آزاد محسوس کیا، میں کوئی باغی نہیں، بس اپنی آزادی کو خوشی سے منا رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان خوبصورتی کے پیمانوں کو توڑنا چاہتی ہیں جو معاشرہ خواتین کے لیے طے کرتا ہے۔
اداکارہ کے اس قدم پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِ عمل سامنے آئے، کچھ صارفین نے ان کی ہمت کو سراہا جبکہ کچھ نے تنقیدی رائے کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram