پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی اور مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں حرا مانی نے رجب بٹ سے یوٹیوب چینل بنانے اور انہیں "امیر” بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رجب بٹ، جو اپنی فیملی وی لاگنگ اور حالیہ شادی کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول ہیں، نے حرا مانی سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے لیے نہ صرف یوٹیوب چینل بنائیں گے بلکہ انہیں 5 لاکھ سبسکرائبرز کا تحفہ بھی دیں گے۔ دونوں سلیبریٹیز نے اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے اسے تفریحی انداز میں لیا، لیکن کئی افراد نے حرا مانی اور رجب بٹ کے رویے پر تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، "حرا مانی جی، آپ سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی۔” جبکہ ایک اور صارف نے رجب بٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا، "اب تصدیق ہوگئی کہ یہ سبسکرائبرز خریدتا ہے۔”
اگرچہ ویڈیو نے تنازع پیدا کیا ہے، لیکن اس نے دونوں فنکاروں کے آنے والے پراجیکٹ کے لیے کافی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔
View this post on Instagram