ہفتہ, 26 اپریل , 2025

حرامانی پاکستانی عرفی جاوید ہے، وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے دلچسپ مشورے دینے شروع کردیے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گلابی ساڑھی میں ملبوس قراقرم ہائی وے پر پاسو کونز پر موجود ہے۔

latest urdu news

بلند پہاڑوں کیساتھ عقب میں چلتے گانے کے ساتھ حرا مانی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ ضرور کیا، تاہم اس پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار جاری ہے۔

کوئی اداکارہ حرامانی کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے، تو کوئی ان پر تنقید کر رہا ہے، ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ساڑھی کے ساتھ یہ احساس سب سے بہترین ہے، جبکہ ایک خاتون صارف نے اداکارہ کو حسین قرار دے دیا۔

ایک صارف نے حرا مانی کو پاکستان کی کرینہ قرار دیا، جبکہ ساتھ ہی لکھا کہ خوبصورتی یہیں موجود ہے، اپنی کرش بھی قرار دے دیا جبکہ دیگر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کوئی بالی ووڈ بھیج دو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

ایک صارف نے اداکارہ حرامانی کو پاکستانی عرفی جاوید قرار دیا جبکہ ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ انہیں بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا، کیونکہ یہ پاکستانی ثقافت نہیں ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter