جمعہ, 25 اپریل , 2025

حافظ نعیم الرحمان کو سندھی زبان کی اہمیت کا احساس نہیں، سید ناصر حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کو اصل میں سندھی زبان کی اہمیت اور تقدس کا ادرا ک نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان کو سندھی سیکھنی چاہیے۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گھر، خاندان، گاؤں کے سربراہ کو ہم سندھی زبان میں وڈیرو کہتے ہیں۔

latest urdu news

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک کے پسماندہ لوگوں کواہمیت دی ہے، پی پی پی کا نظریہ عوام کے حقوق کی سلامتی ہے، ہماری سیاست کا مقصد اپنے لوگوں اور ریاست کی خدمت کرنا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی نفرت کی سیاست نہیں کی، ہماری قیادت اور جیالوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، ہم مذہبی، فرقہ واریت اور لسانی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا نے کہا کہ انگریزوں سے پاکستان کی آزادی کیلئے کس نے حمایت کی تھی اور اسکے مخالف کون تھا؟ جماعت اسلامی اور انکی قیادت کو پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی خوشحالی پسند نہیں ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا اپنے بیان میں یہ کہنا تھا کہ شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کا اجتماع اسلام آباد میں ہورہا ہے، اس انتشار کا الزام پی ٹی آئی پر آنا تھا، شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter