جمعہ, 25 اپریل , 2025

حافظ نعیم الرحمان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے اعلان کے بعد یہ مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت ملک کے تمام شہریوں کو بجلی بلوں پر عائد ٹیکس میں بھی ریلیف دے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران حافظ نعیم کا یہ کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ غریب کا نہیں، یہ سب کا مسئلہ ہے اور بجلی کے بل آمدنی سے بڑھ چکے ہیں۔

latest urdu news

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کے بل ایک طرف اور دیگر اخراجات دوسری طرف، بجلی کے بلوں پر ناجائز لگائے گئے ٹیکسزختم کیے جائیں، پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے اور سارا سال دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ ہم نے حکومت پاکستان سے جو معاہدہ کیا ہے اس کا تعاقب کریں گے، اس کے علاوہ امیر حافظ نعیم الرحمان نے 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا بھی اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و صدر میاں نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے 1 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

صدر ن لیگ کا یہ کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter