ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف اس کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

latest urdu news

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی بریت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ہمراہی ملزمان کے اقبالی بیان میں نامزد ہے، اور فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کرسکتی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter