جمعہ, 25 اپریل , 2025

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے نئے جیون ساتھی کیلئے خصوصیات بتا دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ طوبیٰ انور نے شادی کیلئے جیون ساتھی کی خصوصیات بتادیں۔

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیون ساتھی کے انتخاب میں سب سے زیادہ باہمی احترام، دوستی اور ذہنی ہم آہنگی کو ترجیح دیں گی۔

latest urdu news

اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی بلکہ شوبز سے جڑے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔

شو کی میزبان نے جب ان سے جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق سوال کیا تو طوبیٰ انور نے کہا کہ وقتی طور پر بعض لوگ پسند آتے ہیں، لیکن جب ان کے ساتھ رشتہ طویل مدت کے لیے چلانا ہو تو مشکلات پیش آتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ کے درمیان دوستی، گفتگو کے دلچسپ موضوعات یا ذہنی ہم آہنگی نہ ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک وہی رشتہ کامیاب ہوتا ہے جس میں عزت، سمجھوتا اور سچّی دوستی موجود ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا لائف پارٹنر نہ صرف پڑھا لکھا اور محنتی ہونا چاہیے بلکہ ایسا شخص ہونا چاہیے جو ذہنی سکون دے اور زندگی میں مثبت اثر ڈالے۔

واضح رہے کہ طوبیٰ انور نے 2018 میں معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter