جمعہ, 25 اپریل , 2025

جیلوں میں ملاقات کے لیے پیشگی بکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے پیشگی بکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے ملاقات کے لیے طویل انتظار کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ ملاقاتی آن لائن سسٹم کے ذریعے وقت حاصل کریں گے، اور مقررہ وقت پر قیدی کو بلا کر ملاقات کروائی جائے گی۔

latest urdu news

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شہری ویب سائٹ یا واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھیج کر ملاقات کے لیے وقت طے کر سکیں گے۔ اس نظام کو پہلے مرحلے میں گزشتہ سال کیمپ جیل میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی جی جیل کے مطابق اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد، اپریل سے لاہور کی سینٹرل جیل سمیت پنجاب کی تمام جیلوں میں اس کا باضابطہ آغاز کر دیا جائے گا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل میں ایڈوانس بکنگ کے فروغ کے لیے شہریوں کو اس سسٹم کے فوائد سے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں اب روزانہ سیکڑوں افراد اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔

میاں فاروق نذیر نے مزید کہا کہ ایڈوانس بکنگ سسٹم کے باعث جیلوں کی انتظار گاہوں میں رش کم ہوگا، جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ویڈیو کال سروس کے آغاز سے بھی ملاقاتوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter