جمعہ, 25 اپریل , 2025

جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ ”ڈیل کر لو“ کی صدائیں دے رہا ہے، عطا تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ ڈیل کر لو، ڈیل کر لو کی صدائیں دے رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘ کا بیان قیدی کی ’فرسٹریشن ‘ اور ’گھبراہٹ‘ کا اعتراف ہے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’ڈیل‘ کے لیے کوشش کرنا ہے، قیدی، وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’قانون‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دھمکیوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، پختونخوا حکومت سے سرکاری معاملات پر رابطہ رہتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پیش ہوئے، عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا اس پر عمل کریں گے، ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی احتجاجی کیفیت تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter