اسلام آباد، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو آج جیلوں میں ہیں وہ امریکا کے پاؤں میں گر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم بھی جیل میں تھے لیکن امریکا سے بھیک نہیں مانگی، عارف علوی امریکا جا کر کہتے ہیں پاکستان پر پابندی لگائی جائے، یہ لوگ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں دہشت گردی اور فساد کی ضرورت نہیں، محنت کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے تمام بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ مالیاتی نظام کو مزید مستحکم اور پائیدار بنایا جاسکے۔
پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بینکوں کو اپنے قرضوں کی تقسیم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے چھوٹے کاروباروں (SMEs) اور زرعی شعبے کو زیادہ قرض فراہم کرنا چاہیے، کیونکہ اس وقت 74 فیصد قرضے بڑے کاروباری اداروں کو دیے جا رہے ہیں، جبکہ چھوٹے کاروباروں کو صرف 5 فیصد قرض مل رہا ہے۔