ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق کل جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد، سرویکئی، جنڈولہ، اسمان منزہ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے، بی بی بی رغزئی، بروند، سراروغہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کرفیو امن امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے، ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کی کوشش کرنے کی تجویز دی ہے۔

اپنے بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے واضح کیا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشت گردی کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے عسکری حکمتِ عملی ناگزیر ہے، تاہم اگر مذاکرات کیے جائیں تو نواز شریف کی شخصیت اس میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter