جمعہ, 25 اپریل , 2025

جنوبی افریقہ میں گجرات کا نوجوان شاہد قتل، دکان میں گھس کر فائرنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات/امٹاٹا (جنوبی افریقہ): جنوبی افریقہ کے شہر امٹاٹا میں گجرات کے رہائشی نوجوان شاہد کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔

گجرات کے رہائشی شاہد کو امٹاٹا، جنوبی افریقہ میں تین سیاہ فام ملزمان نے دکان میں گھس کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، شاہد کی دکان پر پہلے ایک سیاہ فام شخص آیا اور پینٹ خریدنے کی بات کر کے چلا گیا، کچھ دیر بعد دوسرا شخص آیا اور وہ بھی روانہ ہو گیا۔

latest urdu news

بعد میں تین مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے، جہاں ایک ورکر موجود تھی، جس کا فون چھین لیا گیا۔ اسی دوران، ایک ملزم شاہد کے پیچھے آیا اور اس کی گردن پر گولی مار کر قتل کر دیا، پھر فون چھین کر فرار ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ چند روز قبل بھی کچھ افراد دکان پر آکر شاہد کا نام لے کر اس کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے۔

عادوال: پٹواری خورشید شاہ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

مقتول شادی شدہ تھا اور ایک ننھی بیٹی کا باپ تھا۔ وہ اگلے ہفتے اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان جانے والا تھا، مگر قسمت نے اسے یہ موقع نہ دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter