وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بیان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیا تھا۔
وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء کی بات مجھ سے تنہا نہیں کی تھی، بلکہ مجمع میں کی تھی۔
پروگرام کے میزبان نے پوچھا کہ کیا مارشل لاء کی دھمکی پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ تو خواجہ آصف کا اس بارے میں یہ کہنا تھا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیر افضل مروت کا کہنا کہ میں عمران خان کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیر افضل مروت کا کہنا کہ میں عمران خان کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔