97
جلال پور جٹاں لنڈا بازار میں آتشزدگی،5 دوکانیں جل گئیں، لاکھوں روپے کا نقصان۔
گجرات، جلال پور جٹاں لنڈا بازار میں آتشزدگی،5 دوکانیں جل گئیں، لاکھوں روپے کا نقصان، ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جلال پور جٹاں لنڈا مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 دوکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، گزشتہ رات 9 بجے کے قریب بند دوکانوں میں لگی آگ نے 5 دوکانوں کو لپٹ میں لے لیا، واقعے میں 3 دوکانیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ 2 دوکانوں کا آدھا سامان بچا لیا گیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی لوگوں اور بلدیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ ریسکیو کی ٹیموں 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا۔