جمعہ, 25 اپریل , 2025

جلالپور جٹاں میں چوری اور گروہی تصادم، مقدمات درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانیوال کے قبرستان سے نامعلوم چور انجیکٹر پمپ چوری کرکے لے گئے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے چیمہ کالونی میں دو پٹھان گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ملزمان سنگین خان، شاہ زیب خان، آصف خان وغیرہ نے اسماعیل خان، پائیندہ خان اور اس کے بھائی پر فائرنگ کی اور انہیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر لیا۔

latest urdu news

گوجرانوالہ کے رہائشی پھیری والے کی کپڑوں کی گٹھڑی مالیت پونے دو لاکھ روپے شاہین چوک سے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ شاہین نے مقدمہ درج کر لیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter