جمعہ, 25 اپریل , 2025

جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی ویزوں کے ذریعے برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

latest urdu news

کیس کی سماعت کے دوران، عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ وہ پاسپورٹ ٹیمپرنگ کے ذریعے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

دورانِ سماعت، ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی اور وکلا سے دلائل طلب کر لیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter