جمعہ, 25 اپریل , 2025

جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کراچی، سندھ حکومت کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

latest urdu news

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

چیف سیکرٹری کی جانب سے محکمہ داخلہ کو آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کے لیے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے تمام ادارے متحرک ہوں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter