جمعہ, 25 اپریل , 2025

جعلی دستاویزات پر پولینڈ جانیوالا مسافر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر جانیوالے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

latest urdu news

ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا، ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔

ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، زیر حراست ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔

دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانیوالے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔

ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter