جمعہ, 25 اپریل , 2025

جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت تین مسافر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات اور گداگری میں ملوث دو خواتین سمیت تین مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں صغراں، ذلیخہ جعفری اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔ دونوں خواتین ایمرجنسی پاسپورٹ پر عراق سے وطن واپس پہنچیں، اور ان پر عراق میں گداگری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

latest urdu news

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان خواتین نے غیر قانونی طریقے سے زمینی راستے کے ذریعے ایران کے راستے عراق کا سفر کیا تھا۔ ایف آئی اے کے ڈیٹا بیس میں ان کی روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں پایا گیا۔

علاوہ ازیں، ملزم محمد شاہ زیب کو جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ وہ فلائٹ نمبر PK 244 کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔

جانچ کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر موجود نیدرلینڈز کا ویزا جعلی نکلا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم بہتر مستقبل کے لیے یورپ جانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے سعودیہ میں مقیم ایجنٹ شفیق بٹ کے ذریعے ایک ایجنٹ کو 60 ہزار سعودی ریال ادا کیے گئے تھے۔

یہ ایجنٹ جعلی ویزے کے ذریعے اسے یورپ بھیجنے کی کوشش کر رہا تھا۔

تمام ملزمان کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter