جمعہ, 25 اپریل , 2025

جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کی بہادری، تمام مسافروں کی بحفاظت رہائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس حملہ، تمام مسافروں کی باحفاظت رہائی سیکیورٹی فورسز کی بہادری پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی مہارت اور بہادری سے تمام دہشت گرد واصل جہنم کر دیے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 33 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا۔

latest urdu news

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم جانوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی، لیکن پاک فوج کے جوانوں نے کسی بھی خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے قوم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دیرپا حل نکالنا ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter