ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم تیز کر دی۔

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حسبِ روایت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ بغیر کسی تصدیق کے پرانی اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لے کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کی من گھڑت خبریں اور پروپیگنڈا مہم

ذرائع کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حامی اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو بغیر کسی تصدیق کے نشر کیا اور اسے عالمی سطح پر پھیلانے کی کوشش کی۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ: بچوں اور عورتوں سمیت 104یرغمالیوں کی رہائی کی اطلاع، سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری

جعلی ویڈیوز اور تصاویر کا استعمال

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے بنائی گئی جعلی ویڈیوز اور پرانی تصاویر کو حقیقت بنا کر پیش کر رہا ہے۔ اس مہم میں مخصوص سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، جو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، بھارت کے کچھ میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جو ایک منظم سازش کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔ یہ عناصر غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر جھوٹے پروپیگنڈے کو ہوا دے کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter