ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جس دن میرے پاس اختیارات ہوں گے تو حقیقی تبدیلی آئے گی، گورنر سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ محدود اختیارات کے باوجود کئی کام ہو رہے ہیں، اور جس دن مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے، لیکن ہمیں اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا کیونکہ پاکستان ہوگا تو ہم سب بھی ہوں گے اور ہماری سیاست بھی۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو سے تین سالوں میں پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا، اور جس دن مکمل اختیار حاصل ہوگا، ہر شخص کو اس کا گھر، روزگار اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ سب خودمختار بن سکیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ہم نے ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ 77 برس گزرنے کے باوجود عوام کو معاشی استحکام نہیں مل سکا، لیکن ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد میں لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، اور اس حوالے سے کل کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو بلا کر ان سے بات کی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست میں غیر شائستہ رویے کو رواج دیا۔**

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، لیکن مسلم لیگ (ن) نے سیاست میں منفی رجحانات کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے اثر ہو چکی ہے، اعجاز چودھری کے تین بار پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں، جبکہ یوسف رضا گیلانی کو نشست تحفے میں ملی، اسی لیے وہ خاموش ہیں۔ شہباز شریف کے پاس بھی اتنے اختیارات نہیں کہ وہ اس معاملے میں کوئی مؤثر قدم اٹھا سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter