جمعہ, 25 اپریل , 2025

جرمنی: افغان مہاجرین کی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن، جرمنی کی جانب سے ملک میں افغان مہاجرین کی موجودگی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا۔

افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمن حکام کی جانب سے انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے پارلیمانی اجلاس میں یہ کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی کا منصوبہ جاری رکھیں گے اور اس معاملے میں مزید افراد کو ملک بدر کریں گے۔

افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیاں اندرونی سیکیورٹی اور ملک کی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہیں، جرمنی کی حکومت کی جانب سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جرمنی میں حملے کے بعد جرمن حکام کی جانب سے افغان باشندوں کی بے دخلی شدت اختیار کرچکی ہے۔

جرمنی اور روس میں دہشتگرد حملوں کے بعد بین الااقوامی سطح پر افغان شہریوں کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter