جمعہ, 25 اپریل , 2025

جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا، امریکی صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔

latest urdu news

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے جنوبی سوڈانی پاسپورٹ ہولڈرز کے تمام ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک میڈیا گفتگو میں کہا کہ اب جنوبی سوڈان کے شہریوں کو امریکا کا نیا ویزا نہیں ملے گا کیونکہ جنوبی سوڈان کی حکومت نے اصولوں کی پاسداری کرنے میں ناکامی دکھائی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter