ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ثقافت اور مقامی روایات کا فروغ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہیں، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ثقافت اور مقامی روایات کا فروغ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہیں۔

باکو میں کوپ 29 کانفرنس کے سلسلے میں ثقافتی ورثہ اور موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطحی وزارتی مذاکرے سے خطاب کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ ہے، مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔

latest urdu news

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان بلند ترین چوٹیوں اور دریاؤں کا حامل ملک ہے جہاں دنیا کی 14 میں سے 4 بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں جن میں دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ تقریباََ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022 میں پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا، پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ثقافت معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، ثقافت کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لیے متحرک ہونا ہوگا۔

ثقافت اور مقامی روایات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہوسکتی ہیں، ایسی ثقافت اور روایات کے لیے کام کرنا ہوگا جس سے معیار زندگی بلند ہو۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter